ملک بھر میں شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی ،محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا

Mar 12, 2024 | 21:09:PM
ملک بھر میں شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی ،محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ماہ رمضان کے پہلے روز موسم کافی خوشگوار رہا جبکہ دوسرے روز کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں نے آج رات کے موسم کی صورتحال   سے متعلق کہنا ہے کہ بلوچستان ،بالائی سندھ،اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی،جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

دوسرے روزے کی بات کی جائے تو بدھ کے روزموسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے ، وزیرستان، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک، کوہاٹ ، کرم ، خیبر، پشاور، باجوڑ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور مردان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے  ۔

پنجاب کی بات کی جائے تو ڈیرہ غازی خان، لیہ ، بھکر، ملتان، ساہیوال،میانوالی، خوشاب،سرگودھا، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات ،منڈی بہاؤالدین، اٹک ،چکوال، جہلم، راولپنڈی ،مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، تاہم شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، ژوب اور چمن میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ، 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان  ہے، کشمیر،گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان،

محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال سے متعلق انتباہ بھی جاری کیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ آج رات موسلا دھار بارشوں کے باعث کیچ اورپنجگور میں برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، 13سے14 مارچ کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش اور چند مقا ما ت پر برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے ۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی درخواست ، الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا