لوگوں کو انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا بزنس ہے  :شاہ رخ خان

Mar 12, 2023 | 13:13:PM
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہنسانا اور ان کو انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا بزنس ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہنسانا اور ان کو انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا بزنس ہے۔

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کو ’ذاتی‘ قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہنسانا اور ان کو انٹرٹینمنٹ دینا ہمارا بزنس ہے اور اگر ہم اسے ذاتی طور پر نہ کریں تو اس میں کامیابی نہیں مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ماریہ بی کی قبرستان میں فوٹوشوٹ پر معافی

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ’پٹھان‘ کو محبت اور پیار دیا۔

اداکار شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں ان افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فلم کیلئے کام کیا اور ثابت کیا کہ کہ محنت، لگن اور بھروسہ ابھی زندہ ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کمانے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے۔

پٹھان نے صرف بھارت میں باکس آفس پر تمام زبانوں کو ملا کر تقریباً 516 کروڑ کمائے ہیں جبکہ یہ فلم بیک وقت تین زبانوں تامل، ہندی اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔