اے این ایف کی کارروائیاں، خاتون سمیت 4 افراد منشیات کے ساتھ گرفتار

Mar 12, 2023 | 09:48:AM
اے این ایف کی کارروائیاں، خاتون سمیت 4 افراد منشیات کے ساتھ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  انٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات فروشی کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے منشیات سمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں خاتون سمگلر سمیت 2 ملزمان سے ساڑھے تین کلو گرام سے زائد افیون برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرملزم کے پیٹ سےہیروئن بھرے 45 اور 1 کیفین بھرا کیپسول برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: شیخوپورہ،5 افراد کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا

ایک اور کارروائی میں کراچی کے رہائشی مُلزم سے 75 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔