صبور علی اور علی انصاری کا فوٹو شوٹ وائرل ، سوشل میڈیا صارفین برہم ، نشانے پر لے لیا

Mar 12, 2022 | 22:09:PM
صبور علی، علی انصاری، فوٹو شوٹ، وائرل،
کیپشن: صبور علی اور علی انصاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار جوڑا صبور علی اور ان کے شوہر اور اداکار علی انصاری کا حالیہ فوٹوشوٹ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق نقب زن کی اداکارہ نے حال ہی میں ایک کپڑے کے مشہور برانڈکیلئے رنگ محل کے اداکار کے ساتھ ایک فوٹوشوٹ کروایا جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے۔لیکن سوشل میڈیا صارفین پھر بھی ان پر تنقید کرنا نہیں بھولے انھوں نے اپنے کمنٹس کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایک صارف شیخ میری نے کہا کہ ”توجہ حاصل کرنے کا کھیل شروع ہوگیا“۔
اسی طرح ایک اورصارف بٹر فلائی نے لکھا کہ ”اسے کپڑے پہننے کا ڈھنگ نہیں ہے کیا؟“۔

یاد رہے کہ اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی رواں سال جنوری کے آ خر میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حرامانی کا اپنے ہی گانے پر زبردست ڈانس، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم