چھوٹے دوکانداروں پر ایک فیصد فکس ٹیکس لگےگا

Jun 12, 2026 | 19:28:PM
 چھوٹے دوکانداروں پر ایک فیصد فکس ٹیکس لگےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ  چھوٹے دکانداروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہ نئے بجٹ میں شامل ہے۔

اورنگ زیب نے بتایا کہ فکسڈ ٹیکس کے اس نئے سسٹم میں  20کروڑ سالانہ سے کم فروخت والے دکاندارآئیں گے۔

بجٹ تقریر میں اورنگ زیب نے مزید بتایا کہ  خواتین کی صحت کے لیے ضروری اشیا پر ٹیکس کے خاتمہ کی تجویز بھی بجٹ تجاویز کا حصہ ہے۔

چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ریٹ  ٹیکس سسٹم متعارف کرنے کی تجویز ہے۔ اورنگ زیب نے بتایا کہ بجٹ تجویز کے مطابق چھوٹے دوکاندار جن کا سالانہ ٹرن اوور 20 کروڑ روپے سے کم ہے ،وہ اب  سالانہ ایک فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔

 اس ٹیکس میں وہ اپنا ود ہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ کرواسکیں گے۔

  گوشوارہ جمع کراتے وقت انہیں کم از کم 25 ہزار روپے لازماً  جمع کرانا ہو گا۔

اس سسٹم کے تحت ٹیکس دینے والوے چھوٹے دوکانداروں کا روٹین میں کوئی آڈٹ نہیں ہوگا۔

خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

  انہیں پی او ایس مشین رکھنے سے استثنا ہو گا۔

جو دکاندار فکسڈ ٹیکس سسٹم کا انتخاب کرے گا اس کو سبز رنگ کی ایک امتیازی تختی دی جائے گی، جسے وہ اپنی  دوکان پر نصب کر سکیں گے۔ اس سبز تختی پر  ایک تصدیقی کیو آر کوڈ چسپاں ہوگا ۔

جس آؤٹ لیٹ پر یہ سبز تختی نصب ہو چکی ہو گی، ایف بی آر اہل کاروں کو پوچھ گچھ کرنے کے لئے اس دوکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

 اس ٹیکس سکیم کے تحت انتہائی سادہ اور ایک صفحے کا ٹیکس گوشوارہ ہو گا ۔ یہ ٹیکس گوشوارہ  اردو کے ساتھ تمام بڑی مقامی زبانوں میں بھی بھرا جا سکے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کے لئے ٹیکس مراعات میں اضافہ کر دیا