بجٹ، ڈیجیٹل کریئیٹرز بھی حکومتی گرفت میں، سوشل میڈیا آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)وفاقی بجٹ میں یوٹیوب، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
نئے نظام کے تحت یوٹیوبرز، انفلوئنسرز اور دیگر ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز کی آمدن پر بینک ادائیگی کے وقت ودہولڈنگ ٹیکس کاٹیں گے۔ حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانا اور محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔
حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور مقامی اسمبلنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے سی کے ڈی (CKD) کٹس کی درآمد پر دی گئی ٹیکس چھوٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق یہ رعایت 30 جون 2027 تک برقرار رہے گی۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی مقامی پیداوار کو فروغ ملے گا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ میں سندھ کی سڑکوں کیلئے کون سی رقوم مختص ہوئیں؟