بین الاقوامی کارڈ ٹرانزیکشنز پر ٹیکس میں کمی!غیرملکی اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم

Jun 12, 2026 | 17:56:PM
بین الاقوامی کارڈ ٹرانزیکشنز پر ٹیکس میں کمی!غیرملکی اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )  بجٹ تقریر کے دوران اعلان کیا گیا کہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزیکشن پر ٹیکس 5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔

بجٹ تقریر کے مطابق کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی گئی ہے،وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ غیرملکی اثاثوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق اس اقدام سے پاکستانیوں کو اپنے غیرملکی اثاثے ریکارڈ پر لانے کا حوصلہ ملے گا۔