بجٹ 2026-27؛پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ہزار 673 ارب 51 کروڑ روپے لیوی وصول کی جائے گی

Jun 12, 2026 | 17:21:PM
بجٹ 2026-27؛پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ہزار 673 ارب 51 کروڑ روپے لیوی وصول کی جائے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیو)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ پیش کررہے ہیں۔

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 771 ارب روپے تجویز کیا ہے، جس میں سب سے زیادہ رقم قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلئے مختص کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق قرضوں اور سود کی ادائیگی کیلئے 8 ہزار 54 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ دفاعی بجٹ کیلئے 3 ہزار ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پیٹرول مصنوعات پر ایک ہزار 673 ارب 51 کروڑ روپے لیوی وصول کی جائے گی۔