بلاول بھٹو ناراض!بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی پی پی شازیہ مری کا کہناتھا کہ ہمیں بطور جماعت ن لیگ کے رویے پر افسوس ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلاوک بھٹو نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے,ذرائع کے مطابق کورم پورا کرنا پیپلزپارٹی کی ذمہ داری نہیں ہے, پیپلزپارٹی کی جانب سے صرف ٹوکن حاضری ہوگی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کی مرضی ہے کہ اجلاس میں جائیں یا نہ جائیں,بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان معاملے پر حکومت سے سخت نالاں ہیں,گلگت بلتستان معاملے پر ن لیگ کا رویہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ٹھیک نہیں۔
پیپلزپارٹی اراکین نے ایوان میں ٹوکن انٹری دی,پیپلزپارٹی اراکین پانی کے مسئلے پر پلے کارڈز کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے,شازیہ مری اور دیگر خواتین پلے کارڈز کے ساتھ اسپیکر ڈائس کے پاس جمع ہوگئیں,پیپلزپارٹی کی خواتین اراکین نے سندھی میں نعرے لگائے, جینے کے لیے پانی دو ,پیپلزپارٹی کے سندھی میں نعرے,پیپلزپارٹی نے پانی کی قلت پر ایوان میں احتجاج کیا۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر خارجہ اسحاق ڈاربلاول بھٹو کو منانے اس کے چیمبر پہنچ گئے ہیں،دونوں رہنما بلاول بھٹو کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ تیل 2 فیصد سستا ہوگیا