تیل 2 فیصد سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، خام تیل 2 فیصد تک سستا ہو گیا۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 2 فیصد کمی کے ساتھ 88 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی,ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 86 ڈالرز فی بیرل ہو گئی,مربن 86 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ ایران پر حملے کے منصوبے کو روک دیا گیا ہے کیونکہ تہران کے ساتھ جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایران نے تاحال کسی حتمی معاہدے کے متن کی منظوری نہیں دی۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیان نے سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی پیدا کی ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں پر فوری اثر پڑا۔ تجزیہ کار ٹونی سائکامور کے مطابق اگرچہ صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے، تاہم مارکیٹ کا ردعمل تیز اور واضح رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ