بجٹ میں اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( رمشاء اسماعیل)بجٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پہلے ہی آٹا، چینی، گھی اور دالیں مہنگی ہیں، جبکہ پہلے سے ٹیکسز کا بوجھ بھی موجود ہے، نئے ٹیکسز لگے تو اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔
دکانداروں نے قیمتوں میں مزیداضافے کا خدشہ ظاہر کر تے ہوئے کہاہے کہ نئے ٹیکسز لگے تو ضروری اشیاء مزید مہنگی ہو سکتی ہیں،آٹا، گھی، چینی اور دالوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سربراہ مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
دکانداروں کاکہناہے کہ مہنگائی سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں،حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے۔