مالی سال 2025 اور 2026 کلوزنگ میں مزید تین روز کی توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو)اکاؤنٹنٹ جنرل آف سندھ نے رواں مالی سال 2025 اور 2026 کی کلوزنگ کٹ آف ڈیٹ میں مزید تین روز کی توسیع کردی ۔
ضلع خزانہ دفاتر اتوار تک کھلے رہیں گے ،تمام محکمے یا ان کے ماتحت ادارے رکے ہوئے کلیم بل جمع کرواسکتے ہیں ،اس حوالے سے اکاؤنٹس آفیسر ایڈمن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اکائونٹنٹ جنرل سندھ نے تین روز توسیع کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاجس کے مطابق جمعہ،ہفتہ اور اتوار کے تین روز ضلع خزانہ دفاتر کھلے رہیں گے یعنی 11 سے 13 جون تک کی توسیع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کا امکان
ضلع خزانہ آفسز میں تین روز تک رکے ہوئے کلیم بل جمع ہوسکیں گے۔