پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کا امکان

Jun 12, 2026 | 11:16:AM
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم )پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کا امکان ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے، کلائمٹ سپورٹ لیوی میں فی لیٹر ڈھائی روپے اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے بعد یہ شرح موجودہ 2.5 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 5 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل کرکٹرز منصور رانا اور مقصود رانا کی والدہ انتقال کر گئیں
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر رواں مالی سال سے کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد کی ہے اوراس وقت پیٹرول پر فی لیٹر ڈھائی روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی فی لیٹر ڈھائی روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی لاگو ہے۔