عیدالاضحی کب ہو گی؟عالمی فلکیاتی مرکز نے ممکنہ تاریخ بتا دی

Jun 12, 2023 | 23:17:PM
عیدالاضحی کب ہو گی؟عالمی فلکیاتی مرکز نے ممکنہ تاریخ بتا دی
کیپشن: مولاناعبدالخبیر آزاد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے ذو الحج 1444 ہجری کے چاند کے حوالے سے تحقیقات کے حوالے سے بیان جاری کیا اور بتایا ہے کہ ایسے ملک جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذو القعد ہے میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اس بنا پر ان ملکوں میں یکم ذوالحج پیر 19 جون کو ہوگی اور عید الاضحی بدھ 28 جون کو ہوگی۔
 واضح رہے پاکستان میں 18 جون کو 28 ذو القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذو القعد کو ہوگا۔پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔ اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
عالمی فلکیاتی مرکز نے کہا کہ اسلامی دنیا کے متعدد ملکوں میں ماہ ذو الحج کے چاند دیکھنے کی اتوار 18 جون کو کوشش کی جائے گی۔18 جون کو اسلامی دنیا کے وسط اور مغرب میں دوربین کے ذریعہ چاند کا دیکھنا مشکل سے ہی ممکن ہے۔اسلامی دنیا کے مشرقی ملکوں میں 18 جون بروز اتوار کو ہلال کا دیدار ہونا کسی بھی طرح ممکن نہیں ہے۔ اس لیے توقع کی جاسکتی ہے کہ ان ملکوں میں عید الاضحی 29 جون کو ہوگی۔مندرجہ بالا نقشہ بتاتا ہے کہ 18 جون بروز اتوار کو دنیا کے تمام خطوں سے ہلال کس حد تک دیکھا جا سکتا اور کس حد تک نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔بے رنگ یا سفید رنگ والے علاقوں میں ہلال کو نہ تو دوربین سے دیکھنا ممکن اور نہ ہی کھلی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہے۔نیلے رنگ والے علاقوں میں ہلال دیکھنا صرف دوربین کے ذریعے ہی ممکن ہے۔گلابی رنگ میں واقع علاقوں سے دوربین کے ذریعے ہلال کو دیکھنا ممکن ہے اور فضا کی مکمل صفائی اور تجربہ کار مبصر ہونے کی صورت میں چاند کو کھلی آنکھوں سے بھی دیکھنا ممکن ہے۔سبز رنگ والے علاقوں میں چاند کھلی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مہنگے پیٹرول سے پریشان عوام کوبڑی خوشخبری سنا دی