عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا ہوگیا

Jun 12, 2023 | 22:15:PM
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا  مہنگا ہونے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سستا ہو گیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر اضافے  سے 1963 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مختلف شہروں کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1750روپے کمی کے بعد 2لاکھ 25 ہزار 500روپے ہوگئی,جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 1 لاکھ 93ہزار330روپے ہوگئی ۔
عالمی مارکیٹ میں تفی تولہ چاندی 2650 جبکہ 10 گرام چاندی 2271 پر برقرار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے گرمی سے نڈھال شہریوں کو خوشخبری سنا دی