9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے عیاں کیا جائے، پاکستان علما و مشائخ کانفرنس کا مطالبہ

Jun 12, 2023 | 01:11:AM
9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے عیاں کیا جائے، پاکستان علما و مشائخ کانفرنس کا مطالبہ
کیپشن: طاہر اشرفی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)استحکام پاکستان علما و مشائخ کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے عیاں کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ طاہر اشرفی کی زیرصدارت استحکام پاکستان علما و مشائخ کانفرنس منعقد ہوئی،مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے 1000 سے زائد علماء نے کانفرنس میں شرکت کی ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے خلاف مہم کو رد کرتے ہیں،ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق  کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کو بڑادھچکا؛ اہم رہنما کااستحکام پاکستان پارٹی سے لاتعلقی کااعلان

جاری ہونیوالے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال پر حج کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی،9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،آرمی ایکٹ کے تحت بنائی جانے والی عدالتیں جائز ہیں، بیرونی عناصر کا پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا رد کرتے ہیں، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی بھی عوام کے سامنے لائی جائے،نوجوان نسل کو شدت پسندی سے دور رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیںہ

یہ بھی پڑھیں: روس سے سستا تیل پاکستان پہنچ گیا