کورونا سے متاثرہ سونیا گاندھی کی حالت خراب، ہسپتال منتقل

Jun 12, 2022 | 20:47:PM
انڈین نیشنل کانگریس، صدر سونیا گاندھی، کورونا وائرس، طبعیت بگڑ گئی، ہسپتال داخل
کیپشن: سونیا گاندھی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انڈین نیشنل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد طبیعت بگڑ گئی ہے جس پر انہیں علاج معالجے کیلئے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکرٹری رندیپ سنگھ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سونیا گاندھی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ سونیا گاندھی کا کورونا وائرس ٹیسٹ دو جون کو مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے تمام مصروفیات ترک کر کے قرنطینہ کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت ہالینڈ جا کر کیا کرنا چاہتے تھے؟ قریبی دوست کے اہم انکشافات