دکاندار سے پکی رسید وصول کرنیوالے صارفین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرخزانہ شوکت ترین نے دکاندار سے پکی رسید وصول کرنے والے صارفین کیلئے انعامی سکیم لانے کا اعلان کردیا جس کے تحت ہر ماہ 25 کروڑ کے انعامات صارفین کودیئے جائیں گے۔اس لئے صارفین دکاندار سے پکی رسید ضرور طلب کریں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا ہے کہ صارف کچھ بھی خریدیں پکی پرچی ٖضرور لیں، گاہک دکاندار سے پکی رسیدوصول کرے ، پکی رسید وصول کرنے والے صارفین کیلئے انعامی سکیم لائیں گے ۔انعامی سکیم کی مالیت ایک ارب روپے تک لے کرجائیں گے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ٹیکس دینے والوں کو مزید سہولتیں دیں گے ، سبسڈی کازیادہ استعمال توانائی کےشعبےمیں ہوتا ہے، آئی ایم ایف سے ہم نکلے نہیں ان سے بات چیت جاری ہے ، ریکوری زیادہ کریں گے اور لائن لاسزکم کرینگے ، جس کیلئے وقت لگے گا۔ایف بی آر کے حوالے سے وزیرخزانہ نے کہا کہ آپ کویہ نہیں پتہ کہ ایف بی آرمیں ٹیکنالوجی ریفارمزکتنی آئی ہیں تو افسوس کی بات ہے۔
ایف بی آر میں بہت سی ریفارمزہوچکی ہیں ، 4سے5لوگ اکٹھے ہوکرایف بی آر کا دورہ کریں، حکومت نے ایف بی آر میں خصوصی سیل بنایاہے ، ایف بی آر کاخصوصی سیل تاجروں کے مسائل حل کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی پلیٹ فارمزکوایڈوانس کردیاہے، کمپلائنس ڈیش بورڈبنادیئےہیں جس کیلئےزیادہ ورک فورس کی ضرورت نہیں، ڈنڈےسےکام چلانا بہت دیکھا ہےلیکن ایسانہیں ہوتا، مارشل لا میں بھی ڈنڈے سے کام چلانےکی کوشش کی گئی۔
شوکت ترین نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کا حق ہے، ہم منی بجٹ نہیں لائیں گے ، مہنگائی کے مقابلےمیں تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہوناچاہیے۔ حبیب بینک میں کروڑپتی اسکیم لایاتھا،ہرماہ ایک کروڑدیتاتھا ، اس وقت تین ماہ میں چالیس ارب کے ڈیپازٹ بڑھ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایران سےمعاہدوں کےباعث آئل کی قیمتیں کم ہوناشروع ہوں گی، سگریٹ انڈسٹری پرٹیکس بڑھانےپڑےتوبڑھائیں گے ، سعودی عرب سے ادھار تیل میں رعایت لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گروتھ کو مستحکم کرنے کیلئے500 ارب روپے اضافی ٹیکس جمع کریں گے۔ وزیرخزانہ