لیگی رہنما خواجہ  آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Jun 12, 2021 | 11:42:AM
لیگی رہنما خواجہ  آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقررکردی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پرمشتمل بنچ 16 جون کو 12بجے کے بعد سماعت کرے گا،ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے  مسلم لیگ (ن) کے رہنما  وسابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کررکھی ہے، خواجہ محمد آصف کی جانب سے 27 مارچ کو ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی  تھی۔درخواست دائر ہونے سے اب تک3 مختلف ڈویژن بنچ تحلیل ہوچکے اور لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت دائر ہونے سے لیکر اب تک صرف ایک مرتبہ کیس کی سماعت ہوئی ،گزشتہ سماعت پر بھی جسٹس اسجد جاوید گھرال کی معذرت کے باعث بنچ تحلیل ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ خواجہ محمد آصف کی درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ نیب نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزامات میں خواجہ  آصف کو 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:  اگرمہنگائی،بیروزگاری،غربت تاریخی ہےتو بجٹ کیسےعوامی ہوسکتاہے؟۔بلاول