جاپان سے دبئی جانے والے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Jul 12, 2026 | 18:56:PM
جاپان سے دبئی جانے والے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جاپان کے شہر اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ایئرلائن کے کارگو طیارے نےکراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ 

تفصیلات کے مطابق اوساکا سے دبئی جانے والے امارات ائیرلائن ای کے 9801 کے انجن میں اینڈگیشن موصول ہوئی تھی  جس کے نتیجے میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی،طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر پارک کرکے تیکنیکی طو پر چیک کیا جا رہا ہے۔

 ائیرپورٹ حکام کے مطابق طیارہ کل دوپہر 12 بجے تک کراچی ایرپورٹ کی پارکنگ میں موجود رہے گا،طیارے میں موجود انجن کی خرابی دورکرنے کے لیے انجینئرنگ ٹیم کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :  آبنائے ہرمز سمندری آمدورفت کیلئے کھلی ہے،سینٹ کام