پنجاب بھر سے 125 وکلاء کے لائسنس معطل

Jul 12, 2026 | 14:56:PM
پنجاب بھر سے 125 وکلاء کے لائسنس معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب بار کونسل نے مبینہ طور پرمشکوک ڈگریوں کے معاملے پر پنجاب بھر کے 125 وکلا  کے لائسنس معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔
چیئرمین پنجاب بارکونسل فخر حیات اعوان کےمطابق متعلقہ وکلاء کوآئندہ سماعت پراپنی اصل ایل ایل بی ڈگری اور اس کی تصدیق کےساتھ پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے،اگرکوئی وکیل پیش نہ ہوا تو اس کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے گی۔
فخرحیات اعوان کےمطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکی جانب سےموصول ہونےوالی فہرست میں تقریباً 1200 وکلاء کی قانون کی ڈگریوں کومشکوک قراردیاگیاہے،جس کےبعد پنجاب بارکونسل نےیونیورسٹی کے سرکلر کی روشنی میں جانچ پڑتال اورقانونی کارروائی کا آغازکردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمزمیں اعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم ہوں؛ارشدندیم
چیئرمین پنجاب بار کونسل نےواضح کیاہے کہ جعلی یا مشکوک اسنادرکھنے والے وکلاء کےخلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائےگی اور کسی  غیرقانونی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔