نوشہرہ، خواتین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 4افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرحت شاہ)نوشہرہ کے تحصیل پبی کے علاقے خوشمقام میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستورات کے تنازعے پر پیش آیا ،جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں ۔
پولیس کا مزید کہناتھا کہ مقتولین آفس میں رشتہ دار ہیں،لاشوں کو پوسمارٹم کیلئے میاں راشد میموریل ہسپتال منتقل کردیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت 70 سالہ مشتاق خان، 60 سالہ زوجہ مشتاق خان، 53 سالہ حیات کے ناموں سے ہوئی۔ایک جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔
ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کردیا۔