افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزا جاری کرنے میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکارگرفتار

Jul 12, 2025 | 10:17:AM
افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزا جاری کرنے میں ملوث ایف آئی اے کے 2 اہلکارگرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے میں ملوث ایف آئی اےکے 2 اہلکاروں کوگرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اےکے 2 اہلکاروں کو افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنے میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے، اہلکار اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق افغان شہریوں کوغیر قانونی ای ویزا جاری کرنے پر اب تک 6  ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔