پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا

Jul 12, 2023 | 18:42:PM
پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا بورڈ الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہمبنٹوٹا کے مہندرا راجا پاکسے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا دو روزہ پریکٹس ٹیسٹ میچ ختم ہوگیا، میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 88 رنز بنائے تھے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اوشادا فرنینڈو 6 رنز بناسکے۔نووانیدو فرنینڈو31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔دوسرے روز گرنے والی 4 میں سے دو وکٹیں سلمان علی آغا نے حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 342 رنز اسکور کیے جس کی خاص بات شان مسعود کے 83 بابراعظم کے 79اور سعود شکیل کے61 رنز تھے، قومی ٹیم کل گال کے لیے روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:"اسرائیل چیئر مین پی ٹی آئی کے حق میں بیان دے رہاہے"
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہو گا۔