"اسرائیل چیئر مین پی ٹی آئی کے حق میں بیان دے رہاہے"

Jul 12, 2023 | 18:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی اسرائیل کے پاکستان کیخلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ " اسرائیل چیئر مین پی ٹی آئی کے حق میں بیان دے رہاہے،9مئی کاواقعہ اسرائیل میں ہوتاتوان کاردعمل کیاہوتا؟"

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ" ہماری حکومت کی مدت پوری ہونے میں ایک ماہ رہ گیاہے،الیکشن میں عوام، جسے ووٹ دینگے اس کامینڈیٹ تسلیم کریں گے۔
وزیراعظم نے  اسرائیل کے پاکستان کیخلاف بیان کی مذمت  کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 9مئی کاواقعہ اسرائیل میں ہوتاتوان کاردعمل کیاہوتا؟فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والاکہتاہے پاکستان میں ظلم ہورہاہے،اسرائیل کے مظالم کی کہیں بھی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوسٹیبلشمنٹ نے دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعے اقتدار میں بٹھایاہے ،سواسال کی حکومت میں چینی اور گندم جیساکوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا،چیئرمین پی ٹی آئی 4سال چور چور کہتے رہے اور خود گھڑی جیب میں ڈال لی،چیئرمین پی ٹی آئی کے اشارے پر چور ڈاکو کہنے والے اب بول رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت، ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر طالبہ نے خودکشی کر لی

شہباز شریف نے کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے پچھلے 4سال میں انتقام کی انتہاکردی ،آئی ایم ایف پروگرام بہت سخت ہے ،پچھلی حکومت نے اپنے آخری ایام میں ریاست کوداؤ پر لگایا،ہم نے اپنی سیاست کوداؤ پر لگاکر ریاست کوبچایا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست میں یہی فرق ہے،پاکستان کی معاشی بحالی کاپروگرام تیار کرلیاگیا ہے،زراعت ،ٹیکسٹائل اور آئی ٹی کوفروغ دینگے۔