کورونا کا جن بوتل سے باہر آگیا،کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کرگئی

Jul 12, 2022 | 11:03:AM
کورونا ،جن ،بوتل ،باہر ،کیسز ،شرح ،تجاوز
کیپشن: ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4،674 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 255 افراد میں کورونا مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس میں مبتلا 141 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔