مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خبر،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

Jul 12, 2021 | 18:33:PM
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خبر،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
نیپرا نے کہاہے کہ اتھارٹی نے 29 جون 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی ،یونٹ کی قیمت میں کمی کااطلاق جولائی کے بلوں پر ہوگا ،نیپرا نے کہاکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: یو ای ٹی کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کااعلان، لڑکوں نے میدان مار لیا