پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل ہو گا

Jul 12, 2021 | 18:32:PM
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ منگل کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم برمنگھم پہنچ چکی ہے اور پیر کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ16 جولائی کو نوٹنگھم میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا میچ 18 جولائی کو لیڈز جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 جولائی کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 9 وکٹوں اور لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی فاونڈیشن کے ساتھ معاہدے کی تجدید کر دی