26 جنوری تک تمام نجی سکول عملدرآمد کریں!سردی کے باعث سکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نےسرد موسم کے باعث سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی سکولوں کے لیے نئے اوقات مقررکرکےاوقات کار میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 جنوری تک نجی اسکول صبح 9 بجے کھلیں گے۔
خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تمام نجی سکول نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انڈونیشیا کےدفاعی وفد کی ملاقات