وزیر اعلی خیبر پختونخوا آج افغانستان کے ترجمان کے طور پر بات کر رہے تھے؛ عطاءتارڑ

Jan 12, 2026 | 21:11:PM
وزیر اعلی خیبر پختونخوا آج افغانستان کے ترجمان کے طور پر بات کر رہے تھے؛ عطاءتارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی آج افغانستان کے ترجمان کے طور پر بات کر رہے تھے جو انتہائی قابل مذمت ہے اور شرمناک ہے۔

ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر عطاتارڑکا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ثبوت دیکھے ہیں ،افغانستان کی سر زمین کے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے کے نا قابل تردید شواہد بھی موجود ہیں ،سہیل آفریدی نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں،تحریک انتشار والے جب بھی منہ کھولتے ہیں، دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں ۔ 

عطاء اللہ تارڑکا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی فتنہ الخوارج کو قابل قبول نہیں، اسی لیے پاکستان کو نشانہ بنایا جاتا ہے،سہیل آفریدی کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  پاکستان 500 بنگلہ دیشی طلبا کو سکالر شپ دے گا، معاہدہ طے پا گیا