چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر 

Jan 12, 2026 | 21:07:PM
چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کریں گے ،عدالت نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر کے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کر رکھا ہے ۔

جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی غیرقانونی قرار دے کر کالعدم کی تھی ،چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمٰن نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی،ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر کے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے پہلے ہی طلاق؟ ہانیہ عامر کا نجومی کی پیشگوئی پر دلچسپ تبصرہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: