قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا 23ویں اجلاس کا انعقاد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی 23واں اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے دوران ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 23 جنوری 2026ء بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں قانون سازی وقفہ سوالات اور عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو ذیر بحث لایا جائے گا۔
اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفٰی شاہ اور وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خالد حسین مگسی، اور اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، اعجاز حسین جاکھرانی، سید حفیظ الدین، سید امین الحق محترمہ نزہت صادق، محترمہ سیدہ شہلا رضا، نور عالم خان اور شیخ آفتاب نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :ٹانک، گومل بازار روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکارشہید