لیسکو نے جولائی تا دسمبر 1 لاکھ 24 ہزار 437 نئے بجلی کنکشنز فراہم کئے

Jan 12, 2026 | 15:32:PM
لیسکو نے جولائی تا دسمبر 1 لاکھ 24 ہزار 437 نئے بجلی کنکشنز فراہم کئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپرا)لیسکو نے جولائی تا دسمبر کے دوران 1 لاکھ 24 ہزار 437 نئے بجلی کنکشنز فراہم کر دیئے۔
نئے کنکشنز میں 1 لاکھ 19 ہزار 511 گھریلو، 4 ہزار 224 کمرشل اور 605 صنعتی کنکشنز شامل ہیں،اس کے علاوہ لیسکو کی جانب سے 92 ٹیوب ویل کے کنکشنز بھی فراہم کیے گئے۔
لیسکو کے دائرہ اختیار میں اب تک 1 لاکھ 29 ہزار 979 نیٹ میٹرنگ کنکشنز کامیابی سے لگائے جا چکے ہیں،نیٹ میٹرنگ کے ذریعے 1,900 میگاواٹ سولر پی وی صلاحیت نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل
 چیف ایگزیکٹولیسکو محمد رمضان بٹ کاکہناہے کہ نیٹ میٹرنگ صاف اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں اہم سنگِ میل ہے،لیسکو صارفین کو شفاف، بروقت اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔