خیرپور: معروف عالم دین سید شہنشاہ نقوی کا عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

Jan 12, 2024 | 21:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیرپور سے معروف عالم دین سید شہنشاہ نقوی نے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

معروف عالم دین سید شہنشاہ نقوی نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے خیرپور میں ملاقات کرکے حمایت کا اعلان کیا، سید شہنشاہ نقوی نے الیکشن میں پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سید قائم علی شاہ جیلانی ایک ممتاز سیاستدان ہے، میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات سے آؤٹ طلال چودھری کیلئے ن لیگ کی بڑی آفر

دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی سید قائم علی شاہ نے کہا کہ شہنشا نقوی صاحب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے الیکشن میں میری حمایت کی ہے، شہنشاہ نقوی سے بھائیوں جیسا تعلق رہا ہے، وہ میرے حلقے کے بھی ہیں۔