اُساتذہ  ہوشیار، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بڑا قدم اُٹھا لیا

Jan 12, 2024 | 12:29:PM
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرکاری و پرائیویٹ اُساتذہ کی تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کیلئے فروری میں پنجاب کے منتخب سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں لارج سکیل امتحان کا فیصلہ کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرکاری و پرائیویٹ اُساتذہ کی تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کیلئے فروری میں پنجاب کے منتخب سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں لارج سکیل امتحان کا فیصلہ کرلیا۔

امتحان دوسری، تیسری، پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کا لیا جائے گا۔ پیک کے تحت بچوں کی 4 مضامین کی اسیسمنٹ کی جائے گی۔ مذکورہ مضامین میں اُردو، انگریزی، حساب اور سائنس شامل ہوں گے۔

ناقص نتائج دینے والے سکولوں کے اُساتذہ کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

لارج سکیل اسیسمنٹ کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔ فیصلے کے تحت صرف منتخب سکولوں سے ہی لاکھوں بچوں کی اسیسمنٹ کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ٹیسٹ ایڈمنسٹر اپنی مرضی سے منتخب سکولوں میں جاکر بچوں کی اسیسمنٹ کرینگے۔ گرلزسکولوں میں خواتین اساتذہ اور بوائز سکولوں میں صرف مرد اساتذہ بچوں کی اسیسمنٹ کرینگے۔

ٹیسٹ ایڈمنسٹر کو 16 کلومیٹر کے حدود میں واقع سکولوں میں بھیجا جائے گا۔ ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر لگنے کیلئے اُساتذہ 18 جنوری تک اپلائی کر سکتے ہیں۔  ٹیسٹ ایڈمنسٹرز کو اپنے خود کے سکول میں اسیسمنٹ کی اجازت نہیں ہوگی