خواتین کے لئے خوشخبری۔۔  اب پیاز کاٹئے ’آنسوؤں کے بغیر

Jan 12, 2022 | 16:31:PM
امریکا میں آنسو کے بغیر پیاز مارکیٹ میں آ گیا
کیپشن: آنسو کے بغیر پیاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کمپنی  نے 30 سال کی تحقیق کے بعد ’آنسوؤں کے بغیر‘ پیاز  ایجاد کرلئے اور فروخت کے لئے برطانوی مارکیٹ میں پیش کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیاز کی یہ قسم ''سنیئنز''  ہے جس کے کاٹنے سے  آنکھوں میں آنسو نہیں آتے،  انہیں آن لائن فروخت کے لئے  منتخب ویٹروز سٹورز میں دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی ہوشیاری۔۔ لاکھوں پائونڈز لیکر لندن پہنچ گئیں۔۔ ویڈیو وائرل

تین سنیئنز پیاز کے پیکٹ کی قیمت ڈیڑھ پاؤنڈ یا 362 پاکستانی روپے  ہوگی ۔ جن افراد نے انہیں چکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ پیاز میٹھے ، ہلکے اورتقریبا بے ذائقہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری
پیاز کے تیز مرکبات آنسوؤں اور تیکھے ذائقے کا سبب ہوتے ہیں اس لیے عام پیاز میں ان مرکبات کی مقدار برقرار رہتی ہے یا وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہے لیکن سنیئنز میں یہ مرکبات بالکل برعکس کام کرتے ہیں اور یہ ان کو بغیر آنسو کے، میٹھا اور ہلکا پیاز بناتے ہیں۔