معروف سٹیج اداکارہ شوہر سمیت گرفتار۔۔جرم جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

Jan 12, 2022 | 15:10:PM
ملتان، پولیس، سٹیج اداکارہ آئمہ خان ، گھر ،چھاپہ ، مغوی بچہ بازیاب ،شوہر ، گرفتار
کیپشن:   اداکارہ  گرفتار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ملتان میں پولیس نے سٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچہ بازیاب کرلیا جبکہ اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  دو روز قبل ڈیڑھ سالہ بچے کو نواحی علاقے کڑی جمنداں سے اغوا کیا گیا تھا جب  پولیس نےتفتیش کی تو سراغ آئمہ خان کے گھر پہنچا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور بچے کو بازیاب کرالیا ،پولیس  کا کہنا ہے کہ آئمہ خان کی شادی کو 4 سال ہو گئے لیکن اولاد نہ ہونے پر شوہر کافی پریشان تھا جس کی وجہ سے اس نے انتہائی اقدام اٹھایا ۔  اداکارہ نے اپنے جرم کا اعتراف  کرلیا ہے ،قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے خوشخبری۔۔ڈرائیونگ لائسنس فیس کے حوالے سے اہم خبر