لاہور: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل گرفتار

Jan 12, 2021 | 10:48:AM
لاہور: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل پکڑا گیا،ملزم طاہر کو اس کے دوست محسن کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کو قتل کرنے والے ملزم طاہر کو اس کے دوست محسن کی نشاندہی پر  پولیس نےگرفتار کرلیا۔ملزم نے قتل  کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا کہ اس نے  لڑکی سے ملنے کیلئے رائیڈ بک کرائی،تاخیر پر ڈرائیور نے گاڑی سے اترنے کا کہا تو جھگڑے پر گولی مار کر قتل کردیا۔

واضح رہے کہ بھوگی وال باغبان پورہ کے رہائشی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور 26 سالہ محمد علی نے 4 اور 5 جنوری کی درمیانی شب شالیمار کے علاقے سے رائیڈ بک کی تھی جس کے کچھ دیر بعد اس کا اہلِ خانہ سے رابطہ ہوا اور پھر اس کا موبائل فون بند ہو گیا تھا۔ورثاء نے محمد علی کے اغواء کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرایا تھا جس کے چند گھنٹوں بعد اس کی لاش ساندہ کے علاقے سے ملی تھی۔مقتول محمد علی 2 سالہ بچی کا باپ بھی تھا۔