دہلی میں برڈ فلو کی آمد، چکن مارکیٹ بند

Jan 12, 2021 | 10:26:AM
دہلی میں برڈ فلو کی آمد، چکن مارکیٹ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے دارالحکومت دہلی میں برڈ فلو نے دستک دے دی، حال ہی میں پارکوں میں مردہ پائے جانے والے کوؤں اور بطخوں کی تفتیش میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے

تفصیلات کے مطابق دہلی حکومت کے محکمہ انیمل ہسبنڈری نے مردہ کوؤں اور بطخوں کو جانچ کیلئے جالندھر کی لیبارٹری میں بھیجا تھا۔محکمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برڈ فلو ٹیسٹ میں مردہ کوے اور بطخوں کے آٹھ نمونوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محکمہ کے مطابق میور وہار پارک میں سنجے جھیل کی بطخوں اور کووں میں برڈ فلو پایا گیا ہے۔دہلی کے حکام نے قومی دارالحکومت میں برڈ فلو کے اندیشوں کے پیش نظر مشرقی دہلی میں واقع  چکن مارکیٹ کو 9 جنوری کو ہی 10دنوں کیلئے بند کردیا گیا جس سے چکن کی فروخت بند ہو کر رہ گئی ہے۔ اس کے علاوہ زندہ پرندوں کو راجدھانی میں لانے پابندی عائد کردی گئی تھی۔