گھر میں گیس سلنڈر  کے دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے

Feb 12, 2026 | 19:48:PM
 گھر میں گیس سلنڈر  کے دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  اسلام آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر  کے دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ 

سیکٹر ایچ 13 کے  خیام ٹاؤن میں آج ایک گھر میں ایل پی جی گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس حادثہ میں ایک  کمسن بچہ، خاتون اور ایک مرد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے اس گھر پر پہنچ کر  تینوں زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھین: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نمیبیا vsبھارت؛ بھارت کے تیز ترین سو رنز ، 124 پر چوتھی وکٹ گر گئی

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکہ کچن میں خالی سلنڈر کو تبدیل کرن کے بھرا ہوا سلنڈر نصب کرنے کے دوران ہوا۔ 

پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان vs انڈیا؛ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا بہترین بیٹ کس کے پاس ہے، پلہ کس کا بھاری رہےگا؟