پنجاب حکومت کا لاہور میں مزید ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری

Feb 12, 2026 | 15:12:PM
پنجاب حکومت کا لاہور میں مزید ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے لاہور میں مزید ہسپتال قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
 لاہور میں مزید ہسپتالوں کے قیام کیلئےانفراسٹرکچر ڈوپلمنٹ اتھارٹی پنجاب نے ٹینڈرجاری کر دیے ہیں،ٹینڈر نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے ہسپتالوں کے لیے جاری کیے گئے۔
99 کینال زمین پرچلڈرن ہسپتال ٹوکی نئی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی،چلڈرن ہسپتال ٹو کی تعمیر کا تخمینہ 23 ارب 68 کروڑ روپےلگایاگیاہے۔
نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں 18کینال پرانفیکشن ڈیزیزہسپتال قائم ہوگا جو34 ارب روپےسےتیار ہوگا،180کینال پرسنٹرفارایکسیلنس فارنرسنگ ایجوکیشن اینڈ مڈوائفری قائم کیا جائےگا،سنٹرفارایکسیلنس فارنرسنگ ایجوکیشن پر13ارب روپےلاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کاسائنسدانوں اور عملے کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ
نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کیلئے لاہور میں 191 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے،پنجاب حکومت نے زمین خیابان امین انٹر چینج رنگ روڈ کے قریب مختص کی ہے۔