ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :سری لنکا نے عمان کو ہرا دیا

Feb 12, 2026 | 10:36:AM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :سری لنکا نے عمان کو ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آج تین میچ ہونگے،آج کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں سری لنکا نے عمان کو105 رنز سے شکست دے دی ہے۔

یہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کی دوسری کامیابی ہے،عمان کی ٹیم 226 رنزکے تعاقب میں 120 رنزبناسکی۔

عمان نے سری لنکا کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نےمقررہ 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کےنقصان 225 پر رنز بنائےجو رواں ٹی 20 ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

پون رتھنایئکے نے 28 گیندوں پر 60 اورکوشال مینڈس نے 45 گیندوں پر 61رنزکی جارحانہ اننگزکھیلیں۔

دونوں کےدرمیان تیسری وکٹ کیلئے 94 رنزکی شراکت قائم ہوئی جومینزٹی 20 ورلڈکپ میں اس پوزیشن پر سری لنکا کی سب سے بڑی شراکت ہے۔

بعد ازاں کپتنا داسن شاناکا نے 19 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی جو سری لنکا کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔

عمان کی جانب سے جیتین رامانندی نے 2 جبکہ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں9 وکٹوں پر 120 رنز پرہی بنا سکی۔

محمد ندیم 53 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، سری لنکا کے چمیرا اور تشانکا نے دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: سری لنکا میں قومی ٹیم کو پاکستانی شیف کی خدمات حاصل

دوسری طرف آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے جس میں اٹلی کا نیپال دوپہر اڑھائی بجے جبکہ تیسرے میچ میں نمیبیا کی ٹیم بھارت کا سامنا کرے گی۔