سجل علی اور وہاج علی کا رومانوی فوٹو شوٹ وائرل 

Feb 12, 2024 | 13:06:PM
پاکستانی اداکارہ سجل علی اور اداکار وہاج علی کا رومانوی فوٹو شوٹ سب کی توجہ کا مزکز بن گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی اداکارہ سجل علی اور اداکار وہاج علی کا رومانوی فوٹو شوٹ سب کی توجہ کا مزکز بن گیا۔

سجل علی اور وہاج علی اپنی اداکاری کے سبب سب کے دلوں پر راج کرتے نظر آتے رہتے ہیں۔ ایسے میں دونوں کا ایک ساتھ بطور جوڑی نظر آنا ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر  کی جس میں اُنہیں وہاج علی کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں کی کیمسٹری  اور تصاویر دلکش کرنے پر  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں  اُنہیں کسی ڈرامے میں بطور جوڑی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ماہرہ خان کا اپنے برانڈ  کی پرموشن کیلئے منفرد انداز،دلکش ویڈیو سب کو بھاگئی 

اداکار وہاج علی اور سجل علی کے فوٹوشوٹ کو مداحوں  کے علاوہ ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی جانب سے بھی بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ  سجل علی اور وہاج 2023 میں ویب سیریز ’دا پنک شرٹ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں تاہم ڈراموں میں انہوں نے بطور جوڑی کام نہیں کیا ہے۔