بھارت کے ’پٹھان‘نے کورینز کو بھی نچا دیا

Feb 12, 2023 | 10:05:AM
سپر اسٹار شاہ رخ خان کی تازہ ترین ریلیز ہونے والی فلم پٹھان آئے روز کسی نا کسی وجہ سے توجہ کا مرکز بنتی رہتی ہے فلم کا جنون ہر روز بڑھتا جارہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) سپر اسٹار شاہ رخ خان کی تازہ ترین ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے توجہ کا مرکز بنتی رہتی ہے فلم کا جنون ہر روز بڑھتا جارہا ہے۔

پٹھان بخار جنوبی کوریا میں بھی پہنچ گیا، ملک کے ایک ڈانس گروپ نے ایک انسٹاگرام ریل شیئر کی ہے جس میں جھومے جو پٹھان کے ہک اسٹیپس کو دکھایا گیا ہے اور بغیر کسی شک و شبہ کے  انہوں نے ویڈیو کو  لگا دیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک کا ایک ڈانس گروپ’ جھومے جو پٹھان‘ کے ہک اسٹیپس پر ڈانس کر رہا ہے اور  انہوں نے ویڈیو میں چار چاند لگا دیے۔ کلپ کو @premiumdance_studio نے شیئر کیا تھا۔ اس میں چار نوجوان خواتین اور ایک مرد کو گانے کے لیے ہک سٹیپس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے مداح چار سال کے وقفے کے بعد انہیں بڑے پردے پر دیکھنے کا انتظار کر رہے تھے۔ فلم ہر روز ریکارڈز کے بعد ریکارڈ توڑ رہی ہے اور بھارتی باکس آفس پر مجموعی طور پر 438.4 کروڑ روپے کر چکی ہے،اس شاندار کامیابی پرکنگ خان اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شاہ رخ خان  کی فلم پٹھان 100 سے زائد ممالک میں ریلیز ہوئی اور باکس آفس کے کئی ریکارڈ ز بھی توڑ چکی ہے۔