چولستان جیپ ریلی میں ڈرائیور کی کمال مہارت ، دیکھنے والوں کو فلمی دنیا کی سیر کروا دی 

Feb 12, 2023 | 00:40:AM
چولستان جیپ ریلی میں ڈرائیور کی کمال مہارت ، دیکھنے والوں کو فلمی دنیا کی سیر کروا دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )بہاولپور میں جاری چولستان جیپ ریلی کے دوران پاکستانی ڈرائیور نے کمال مہارت سے ہر دیکھنے والے کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹورازم فیس بک پیج پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار آف روڈ جیپ اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہی ہے، ڈرائیو ر کمال مہارت سے پیچ و خم کھاتے کچے راستے پر انتہائی برق رفتاری کے ساتھ موڑ کاٹتا دھول اڑا تا آ رہاہے ، ہدف سے کچھ فاصلے پر ایسے ہی خطرناک موڑ پر گاڑی الٹ جاتی ہے جس پر دیکھنے والے اللہ اللہ پکارنا شروع کر دیتے ہیں ، اتنے میں گاڑی دوبارہ سے سیدھی ہوتی ہے ، جس پر ڈرائیور بجائے کہ کچھ پریشان ہوتا اور خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ڈرائیور پھر سے گاڑی کو اسی برق رفتاری کے ساتھ اپنے ہدف کی جانب بڑھا دیتا ہے ۔
ڈرائیور کی اس مہارت اور بہادری پر دیکھنے والا ہر شخص ڈرائیور کیلئے تالیاں بجا کر اسے داد تحسین پیش کرتا ہے، کچھ لوگوں کو ویڈیو میں پیسہ وصول پرفارمنس کے نعرے بھی لگاتے سنا جا سکتا ہے ۔