کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ دیا

Feb 12, 2022 | 20:18:PM
پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ، بیٹنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،
کیپشن: اسلام آباد یونائیٹڈکی بیٹنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ 7 کا اٹھارواں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا۔یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر  200رنز کا ہدف دیا تھا۔  گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے میں جیت اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانیوالے میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر  200رنز کا ہدف دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، اوپنر ایلکس ہیلز 62 رنز بنا کر نمایاں رہے،فہیم اشرف نے مشکل وقت میں 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ،فہیم اور ڈوسن نے 7 ویں وکٹ پر78 رنز کی شاندار شراکت بنائی ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی نے 2 وکٹیں اڑائیں، ایک رن آﺅٹ کیا، جیمز فالکز نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات ن لیگ میں شامل، عمران خان پر بڑا الزام عائد کردیا