سیاسی شہرت کیلئے عطا اللہ تارڑ نے اپنی گرفتاری کا ڈرامہ رچایا، فردوس عاشق اعوان

Feb 12, 2021 | 18:19:PM
سیاسی شہرت کیلئے عطا اللہ تارڑ نے اپنی گرفتاری کا ڈرامہ رچایا، فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی  کہ ان کی گاڑی میں اسلحہ ہے، پولیس نے جلسے کے بعد عابد رضا کی گاڑی کوروکا ،پولیس نے گاڑی کی تلاشی کیلئے کہا،عطاتارڑ نے پولیس سے کہاآپ جو تفصیل لیناچاہتے ہیں تھانے میں لے جاکرلیں ۔
فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ایک سیاسی اداکار نے کمال ڈرامہ کیا،سیاسی شہرت حاصل کرنے کیلئے اپنی گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا گیا،عطااللہ تارڑ اور عابد رضا وہاںسیاسی افراتفری پھیلانے گئے تھے، انہوں نے سیاسی جلسے میں شمولیت کی،معاون خصوصی نے کہاکہ عطاتارڑ خود گاڑی میں بیٹھ کر تھانے تشریف لے کر گئے ، پھر انہوں نے کنیزوںکو میسج کرکے بتایا کہ مجھے گرفتار کرلیاگیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ ن لیگ کی رنگ بازی کا شاہکار واقعہ ہے ،اس کا مقصد ڈسکہ اور وزیرآباد کے الیکشن میں ہمدردیاں سمیٹنا ہے ،انہوں نے کہاکہ کنیزاول اور دوئم اور شریف خاندان کے ذاتی ملازم نے آج ڈرامہ کیا،عطااللہ شایدسینیٹ میں پہنچنے کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں ،آج انہوں نے سیاسی گیڈر کا کردار ادا کیا ہے۔