وزیراعظم سے منسوب میرا بیان جعلی، تنقید نہیں کی، مولانا طارق جمیل

Feb 12, 2021 | 11:10:AM
وزیراعظم سے منسوب میرا بیان جعلی، تنقید نہیں کی، مولانا طارق جمیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے سرکاری ملازمین کے حالیہ احتجاج پر وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سےسوشل میڈیا پر  گردش کرنے والی جعلی خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے نام سے منسوب اس جعلی بیان کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھا۔مولانا طارق جمیل نے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا اس بیان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ یہ جعلی خبر ہے۔میرے درست بیانات کے لیے میرے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ جڑے رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمیں جھوٹی خبریں پھیلانے سے بچائے۔‘