صحرائے تھر کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے سیاحتی ٹرین سروس کا اعلان

Dec 12, 2025 | 22:22:PM
صحرائے تھر کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے سیاحتی ٹرین سروس کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) صحرائے تھر کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے سیاحتی ٹرین سروس چلانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کراچی سے کھوکھروپار زیرو پوائنٹ تک سیاحتی ٹرین سروس کا اعلان کیا گیا ہے، سیاحتی ٹرین کا سفر کراچی سے شروع ہوکر کھوکھروپار زیور پوائنٹ تک جائے گا۔

سیاحتی ٹرین 20 دسمبر کو صبح 9 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔

محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ سیاحتی ٹرین کراچی سے چھور شام 5 بجے پہنچے گی، مسافروں کے لیے کیمپنگ، بون فائر، موسیقی اور رات کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق اضافی فیس ادا کرنے والے مسافر گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گے۔

محکمہ ریلوے کے مطابق 21 دسمبر کو ٹرین صبح 7 بجے چھور سے زیرو پوائنٹ روانہ ہوگی، مسافر زیرو پوائنٹ پر ناشتہ، تفریحی مقامات کی سیر کے بعد شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے۔