پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

Dec 12, 2025 | 19:24:PM
پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

 سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور ٹرانسپورٹر کے نمائندے مذاکرات میں شریک ہوئے، وزیر اعلیٰ نے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی،مریم اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی میں ٹرانسپورٹرز نمائندے بھی شامل ہیں۔

ٹرانسپورٹرز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے درمیان کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، گڈز ٹرانسپورٹرز کے صدر ودیگر عہدیداروں نے مصالحتی قرارداد پر دستخط کیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کریں گے، حکومت کا مقصد انسانی زندگی کا تحفظ اور تمام شہریوں کے لیے حالات بہتر بنانا ہے۔

مذاکرات کے عمل میں ٹرانسپورٹرز کے دیگر نمائندے نبیل محمود طارق، محمد ریاض خان تاجک، چودھری مقبول حسین، رانا طارق مشتاق، ملک اعجاز، ملک معروف، سیف شاہ دین گجر، فیصل بشیر بھٹی، ملک جاوید اور حاجی پرویز اعوان بھی شریک تھے۔

حاجی شیر علی نے کہا کہ کل صبح 10 بجے تمام ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل ہوں گے، سی ایم پنجاب مریم نواز، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب سے کل صبح دس بجے معاملات حل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائرہ کار میں رہ کر سیاست کریں:بلاول بھٹو